صوبائی حکومت نے 4000میگا واٹ پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک

خیبر پختونخواہ میں چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام سستی ترین بجلی حاصل کر سکیں گے، 150میگا واٹ شرمئی ہائڈرو پاور منصوبے کے معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 4000میگا واٹ پن بجلی کی ،مختلف سکیموں پر کام شروع کر دیا ہے جو بہت جلد مکمل ہو کر نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ہو جائے گا۔ وہ پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پیڈو اور کنسورشیم آف سائنو ہائڈرو اینڈ سیپرز کے درمیان ضلع دیر میں 150میگا واٹ شرمئی ہائڈرو پاور کے حوالے سے معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا ہائڈل پاور سٹیشن ماحول دوست ہے کیونکہ اسکے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیںہوتی بلکہ یہ سال ہا سال بہنے والے دریائی پانی پر قائم کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ واپڈا کے مقابلے میں سستی ترین بجلی ہو گی۔ اسلئے وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے پن بجلی کی سکیموں میں مدد کرنی چاہئے کیونکہ خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنے کے کافی مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبوں سے صوبے میں خوشحالی آئے گی اور قومی سطح پر بجلی کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا۔ معاہدے پر خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے پیڈو کے چیف ایگزیکٹیواکبر ایوب نے جبکہ کنسورشیم کی طرف سے سائنو ہائڈرو اور سیپئرزکے نمائندوں نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر توانائی محمد عاطف اور سیکرٹری توانائی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :