جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی بن کر رپورٹ بنائی ، وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ،سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، حقائق کے منافی بیانات پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں ہیں ، ملک ایک سنگین اور پر آشوب دور سے گزر رہا ہے ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اینٹی نوازشریف کیلئے مدمقابل ہیں ، متبادل وزیراعظم کی خبروں کی تردید کرتا ہوں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:40

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی بن کر رپورٹ بنائی ، وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی بن کر رپورٹ بنائی ، وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ،سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، حقائق کے منافی بیانات پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں ہیں ، ملک ایک سنگین اور پر آشوب دور سے گزر رہا ہے ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اینٹی نوازشریف کیلئے مدمقابل ہیں ، متبادل وزیراعظم کی خبروں کی تردید کرتا ہوں ۔

۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام اس پورے تماشے کو دیکھ رہی ہے ، ایک صاحب نے الیکشن ہارنے پر ہمارے خلاف دھرنا دیا ، وزیراعظم نااہلی کیلئے اداروں کو دھمکیاں دی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے بہت بہتر ہے ، وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہے ، چیف جسٹس کے بچے کیساتھ کیسا سلوک ہوا تھا اب وزیراعظم کے بچوں کیساتھ کیسا سلوک ہو رہا ہے سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھا جانا چاہیے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی بن کر رپورٹ بنائی، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ، ججز کے ریمارکس پر کوئی انگلی نہیں اٹھنی چاہیے ، حقائق کے منافی بیانات پاکستان کیلئے ٹھیک نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متبادل وزیراعظم کی خبروں کی تردید کرتا ہوں ، ملک ایک سنگین اور پر آشوب صورتحال سے گزررہا ہے ، پی پی اور پی ٹی آئی اینٹی نوازشریف ووٹ کیلئے مدمقابل ہیں ۔