Live Updates

حیران ہیں چوری کی چوری کھاکر جوان ہونیوالے بلاول بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں، عمران خان پہلے دھرنے دیتے تھے اب کہتے ہیں لوٹ کرلے گئے ،کرپشن کی ، الزام تراشی کی سیاست لوگوں کوجمہوریت سے مایوس کرتی ہے ، ایک خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردو ، یہ نہیں ہوگا، احتساب کے طریقہ کار کا طریقہ باقی حکمراں خاندانوں تک بھی جائے گا،رسلان افتخار مقد مے میں قائم انصاف کے پیرا میٹرز پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:40

حیران  ہیں چوری کی چوری کھاکر جوان ہونیوالے بلاول بھی کرپشن کی بات کرتے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حیران ہیں چوری کی چوری کھاکر جوان ہونیوالے بلاول بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں، عمران خان پہلے دھرنے دیتے تھے اب کہتے ہیں لوٹ کرلے گئے ،کرپشن کی ، الزام تراشی کی سیاست لوگوں کوجمہوریت سے مایوس کرتی ہے ، ایک خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردو ، یہ نہیں ہوگا، احتساب کے طریقہ کار کا طریقہ باقی حکمراں خاندانوں تک بھی جائے گا،رسلان افتخار مقد مے میں قائم انصاف کے پیرا میٹرز پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے ۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہوئے ، عمران خان پہلے دھرنے دیتے تھے اب کہتے ہیں لوٹ کرلے گئے ،کرپشن کی ، الزام تراشی کی سیاست لوگوں کوجمہوریت سے مایوس کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب کے طریقہ کار کا طریقہ باقی حکمراں خاندانوں تک بھی جائے گا، حیران ہیں چوری کی چوری کھاکر جوان ہونیوالے بلاول بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں، معلوم نہیں تھا افتخار چودھری بحالی کے بعد نیا طریقہ کار اختیار کریں گے ، ارسلان افتخار مقد مے میں قائم انصاف کے پیرا میٹرز پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے ، ایک خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردو ، یہ نہیں ہوگاجو وفات پاگئے ہیں ان کے کھاتے پوچھو ، کرپشن اگر ہوئی ہے اورالزام ہوتا تو کسی پراجیکٹ پر ہوتا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں وہ بھی ہیں جوپچھلے دورمیں سرتاپاوں کرپشن میں ڈوبے ہوئے تھے ،ہماری جانب سے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچ سکتا ، یہ لوگ عمران خان کیدائیں بائیں کھڑیہوکرنیاپاکستان بنانیکی بات کرتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ پشاور،کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے ،نومبر اور دسمبر میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے عرصے میں اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات