پاک فوج نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

جوابی کاروائیوں میں صرف بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں ، پاکستان آرمی ایک پیشہ ورانہ اور ذمہ دار فوج ہے ،پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی سمجھتی ہے،ایل او سی کی دوسری جانب ہمارے اپنے کشمیری رہتے ہیں،آئی ایس پی آر

جمعرات 20 جولائی 2017 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پاک فوج نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کاروائیوں میں صرف بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں ، پاکستان آرمی ایک پیشہ ورانہ اور ذمہ دار فوج ہے ،پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کاروائیوں میں صرف بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں ، پاکستان آرمی ایک پیشہ ورانہ اور ذمہ دار فوج ہے ،پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی سمجھتی ہے ،بھارتی ڈی جی ایم اونے پاکستانی ہم منصب سے ہاٹ لائن رابطے میں الزام لگایا،بھارتی فوج کی درخواست پر ڈی جی ایم او نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔

ایل او سی کی دوسری جانب ہمارے اپنے کشمیری رہتے ہیں۔