کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا راجگال وادی کے کلیئر کئے گئے علاقوں کا دورہ

آئی جی ایف سی نادرن اور آپریشن خیبرفور کے کمانڈر نے آپریشن کی پیش رفت پر بریفنگ دی ، کور کمانڈر پشاور نے فوجی جوانوں کے بلند مورال اور کامیابیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

جمعرات 20 جولائی 2017 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے راجگال وادی کے کلیئر کئے گئے علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی جی ایف سی نادرن میجر جنرل شاہین مظہر محمود اور آپریشن خیبرفور کے کمانڈر نے کور کمانڈر پشاور کو آپریشن کی پیش رفت پر بریفنگ دی ، کور کمانڈر پشاور نے فوجی جوانوں کے بلند مورال اور کامیابیوں کو سراہا۔