جمہوری اور منتخب حکومت کے خلاف کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کریں گے،رضاربانی

آئین کی خلاف ورزی کی گئی تو سب سے آگے میں کھڑا ہوں گا،چیئر مین سینٹ سینٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوری اور منتخب حکومت کے خلاف کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔ آئین کی خلاف ورزی کی گئی تو سب سے آگے میں کھڑا ہوں گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز سینٹ اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی کے خلف کوئی قدم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئر مین سیٹن نے کہا کہ آئین سب سے مقدم اور جمہوریت اور آئین کی خلاف کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :