Live Updates

عمران خان اور ان کے والد کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر ڈائس پر بازاری زبان کا استعمال کیا گیا، اعظم سواتی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی نے سینٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے والد کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر ڈائس پر بازاری زبان کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے دوران بازاری زبان استعمال نہ کرنے کا حلف چکا ہوں احتساب شروع ہو چکا ہے۔ پانامہ سے حکمرانوں کی تباہی اور بربادی کا آغاز ہو چکا ہے حکمران انجام کو پہنچ رہے ہیں کچھ ابھی پکڑے جائیں گے کچھ کا احتساب چند ماہ یاچند سالوں میں ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :