چیئر مین سینٹ کی سینیٹر سعید غنی کو سندھ اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکبا د

متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں23سال کی عمر میں میرے والد کو شہید کیا گیا، سعید غنی کا سینٹ میں جذباتی خطاب آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں

جمعرات 20 جولائی 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر سعید غنی کو سندھ اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں جاکر وفاق اور سینٹ کی نمائندگی کریں ۔ سعید غنی کا سینٹ میں جذباتی خطاب آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں23سال کی عمر میں میرے والد کو شہید کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں الوداعی خطاب میں کیا۔ سابق سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے پارٹی کے مفادات منشور اور نقطہ نظر کو سب سے مقدم رکھا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین نے ہمیشہ میری رہنمائی کی۔ میں ایک غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہوں میڈیا اور پارلیمنٹیرین نے ہمیشہ میری معاونت کی۔

(جاری ہے)

میں غریب گھرانے سے ہوں میرے دادا مزدوری کرتے تھے۔

بمشکل میرے والد کو تعلیم دلوائی میرے والد نے ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ مزدوری کی۔ میرے والد کے پاس میٹرک کی فیس کی رقم نہیں تھی میری دادی نے اپنے کپڑے اور گھریلو اشیا فروخت کر کے میرے والد کی فیس جمع کرائیتھی۔ انسان کو اپنی اوقات کبھی نہیں بھولنی چاہیئے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنتا چاہت اہوں باپ کی عزت کی لاج رکھی ہوئی ہے۔ خدا اس پر قائم رکھے۔

میری23سال کی عمر تھی جب میرے والد شہید ہو گئے تھے۔ یہاں سے میں نے سیاست کا آغاز کیا۔ حلف دینے کو تیار ہوں کہ گزشتہ الیکشن میں حکومتی وسئال استعمال نہیں کئے۔ ولگوں نے میری الیکشن کمپین چلائی عوام کا خادم بن کر حلقے میں رہوں گا۔ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ تھا۔ سینٹ میں گزارہ گیا دور بھی بہت اہم تھا۔ انہوں نے تمام اراکین سینٹ اور چیئر مین سینٹ کا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہ اکہ میں پی ایس 114سے ممبر ایم پی اے منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ سندھ اسمبلی میں وفاق اور سینٹ کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :