ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کردیاکہ آئندہ عام انتخابات میں پورے صوبے میں عوام جمعیت کوسپورٹ کریں گے ،جے یو آئی کوئٹہ

جمعرات 20 جولائی 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،سیدعبدالواحدآغا،حافظ سراج الدین،اسحاق عبداللہ ہنوی،مولانامحمدیاسر،مولاناضیاء الرحمان فاروقی،مفتی جان محمد،مولانانصیراحمدمشوانی،اللہ دوست ایڈوکیٹ،نعمت افغان،امین اللہ،عبدالقدیم بڑیچ اورمولاناضیاء الدین نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے جمعیت پربھرپوراعتمادکااظہارکرکے یہ ثابت کردیاکہ آئندہ عام انتخابات میں پورے صوبے میں عوام جمعیت کوسپورٹ کریں گے جبکہ لسانی پارٹی کومستردکرکے حکومت کی کاکردگی پرعدم اعتمادکااظہارکیاانہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ لسانی پارٹی کے دوایم اپی ایزنے اپنے گھرہنہ اوڑک اور مسلم اتحادکالونی اوربڑیچ کالونی کی پولنگ اسٹیشنزپرکیوں شکست سے دوچارہوئے جب دوایم پی ایزاپنے گھرکی پولنگ پرکامیابی حاصل نہیں کرسکتے تووہ دیگرعلاقوں میں کس طرح کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان کے گھرکی پولنگ پران کی شکست سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ انخابا ت میں ان کاحشراس سے بھی بدترہوگااس بارزئی وخیلی کے نام پرکچھ ووٹ حاصل کیاآئندء انہیں یہ ووٹ بھی نہیں ملیں گے انہوں نے کہاکہ دھاندلی کاشورمچانے والے اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کریںلسانی پارٹی سے اپنی حکومت میں اپنی نشست چلی گئی اورتیسری پوزیشن حاصل کی جوکہ سیاسی موت ہے۔

متعلقہ عنوان :