Live Updates

عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی

جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا منی ٹریل کیسے درست ہے، اکرم شیخ

جمعرات 20 جولائی 2017 23:30

عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاناماکیس میں حسین نواز،حسن نواز،مریم نوازکے سابق وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے، جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرم شیخ نے کہا کہ دھرنوں کے دوران وزیراعظم کاپیغام ملاکہ حکومت سے استعفے کامطالبہ کیاجارہاہے۔

مشکل وقت میں نواز شریف نے کیس کی پیروی کرنے کو کہا انھوں نے کہا کہ خصوصی عدالت نے کیس میں مفرورکی درخواست پر التوا کی منظوری دی مشرف کیس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیر نے دھمکی دیاکرم شیخ نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق عمران کیخلاف ایک مضبوط کیس بناہواہیعمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے،جمائمہ خان کی طرف سے ابھی تک سپریم کورٹ کچھ نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

جمائمہ نے عمران خان کوپیسے بھیجے توکیالندن میں ٹیکس تفصیلات موجودہیں جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے ۔انھوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہییپاناماکیس سے متعلق میں نے 2 پٹیشنز جمع کرا رکھی ہیںممکن ہے فاضل وکیل کی نظر سے دوسری پٹیشن نہ گزری ہو ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دستاویز میں غلطی ایک معمولی غلط فہمی ہیصرف ایک اضافی کاغذ ایک فائل پر لگ گیا تھادستاویز میں کوئی غلطی یا جعلسازی نہیں کی گئی میرے وکیل سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق ایک غیرضروری دستاویز فائل میں رہ گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :