پی ایچ ایف کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارش پر سیکریٹری سندھ ہاکی فیڈریشن ارم بخاری کو کام سے روک دیا گیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اولمپئن حنیف خان کی قیادت میں وومنز ہاکی ونگ کے معاملات کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر سیکریٹری سندھ ہاکی فیڈریشن ارم بخاری کو سندھ وومنز ہاکی کے ہر قسم کے انتظامی اور مالی معاملات دیکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ارم بخاری کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے اور 4 اگست سے ہونی والی نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ جو لاہور میں ہوگی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابقہ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر شاہین فاطمہ اور لاڑکانہ کی رابعہ اعوان کو چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی ہیں جو سندھ کی دو جونیئر اور دو سینئر ہاکی ٹیموں کو تشکیل دیں گی جو نیشنل چیمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :