لیاری میں انٹر یوسی رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول میں فٹ بال، کرکٹ اور باکسنگ کے مقابلے جاری

جمعرات 20 جولائی 2017 23:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) ورلڈ گروپ اور لیثر لیگس کے تعاون سے لیاری میں جاری انٹر یوسی رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول میں فٹ بال، کرکٹ اور باکسنگ کے مقابلے کھیلے گئے۔ گبول پارک لیاری میں فٹ بال ایونٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوئے۔ یوسی 12 جو میراں ناکہ کے علاقہ پر مشتمل ہے اس نے نیاآباد کی کی یوسی 8 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے قابو کیا جبکہ سنگولین کی یوسی 10نے کلری کی یوسی 5 کو 3-0 کی شکست سے دوچار کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شیراز، اویس اور عبید نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پھینکا۔ انٹر یوسی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پیپلز اسٹیڈیم لیاری پر کھیلے جانے والے میچوں میں یوسی 10 کے مقابل رینجرز کی ٹیم میدان میں نہ اتری اور یوسی 10 کو اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی۔

(جاری ہے)

یوسی 9 کو یوسی 7 پر 8 وکٹوں کی فتح حاصل ہوئی۔ یوسی 12 نے یوسی 8 کو 35رنز سے ٹھکانے لگایا۔

یو سی 15 کو یو سی 14 کے خلاف باآسانی 54 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ باکسنگ ایونٹ جو علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری ہے جس میں 23 مقابلوں کے فیصلے ہوئے۔44 کلو گرام میں رضوان نے محب، صغیر نے عدنان کونعمان نے رحمان کو برکت نے وقار کومنیر نے مہر علی کو شکست سے دوچار کیا ۔ 46کلو گرام میں رضوان نے فیصل ، یوسف گل نے احسان اور شہباز نے عبدالعزیزکو قابو کیا۔

48کلوگرام میں ساجد نے عثمان، نبیل نے عابد اورجواد نے رشیدکو ڈھیر کیا۔ 49کلوگرام میں شاہ زیب نے انیس ، فہیم نے احمد اور عبداللهنے بلال کو ایونٹ سے آؤٹ کیا۔52کلو گرام میں حارث نے حمیداورعبید نے عاصم کو زیر کیا۔ 56کلو گرام میں علی رضا نے شاہ زیب، اویس نے دیدار ، عبدالباسط نے اویس ، کامران نے سمیع الله شوکت نے زیشان اور ارشد نے فراز کو ہزیمت سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :