پشاور،کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے ، 5 سال میں اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:11

پشاور،کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے ، 5 سال میں اپ گریڈیشن ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور،کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے ، پانچ سال کے عرصے میں اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پشاور،کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے ،نومبر اور دسمبر میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے عرصے میں اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا ۔