عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ،جس معیار سے وزیراعظم کو گزارا سب کو گزرنا چاہیے ، سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، ہم ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہیں

وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:11

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ،جس معیار سے وزیراعظم کو گزارا سب کو گزرنا چاہیے ، سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، ہم ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم حق پر ہیں اس لئے وزراء نے دفاع کیا ، ہم سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے ، ہم ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معیار سے وزیراعظم کو گزارا سب کو گزرنا چاہیے ، ثبوت دیکھ کر عدالت نے اپنا اطمینان کرنا ہے ، سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، عدالتی فیصلے کے عبد بھی وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت نے پہلے پٹیشن کا فیصلہ کرنا ہے ، پٹیشن یہ تھی کہ ایک ایم این اے نے اثاثے چھپائے ، عدالت کا حق ہے کہ وہ پٹیشن پر فیصلہ کرے ، جے آئی ٹی کے بعد پٹیشن مشکوک ہوگئی ۔