فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطہ کئے تھے ، وزیر اعظم نے ان کی پیشکش مسترد کر دی ،2008ء میں بھی فردوس عاشق نے لندن میں نوا زشریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا انکشاف

جمعرات 20 جولائی 2017 23:10

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطہ کئے تھے ،  وزیر ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وفاقی وزیرا اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطہ کئے تھے ، میرے رائے لینے کے بعد وزیر اعظم نے ان کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ فردوس عاشق نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطے کئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے معائنے کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے تو اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر بھی تھے اور وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ وہاں ایک خاتون آئیں اوراس نے فردوس عاشق کی (ن) لیگ میں شمولیت کا پیغام دیا۔

و زیر اعظم نے اس سلسلے میں مجھ سے رائے لی ۔ میری رائے وزیر اعظم نے فردوس عاشق کو مسلم لیگ(ن) میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہاکہ میں نے آگاہ کیا کہ وریو خاندان کا چشم و چراغ ارمغان وریو ایم این اے ہے او راس نے 82 ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بھی فردوس عاشق نے لندن میں محمد نوا زشریف سے ملاقات کی تھی اور (ن) لیگ میں شمولیت کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ …