ہمارے خلاف نہ عدلیہ سازش کر رہی ہے نہ فوج،خواجہ آصف

دونوں ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں ، تمام ملکی ادارے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں،نوازشریف کی جگہ نہ دوسرے وزیر اعظم کا آپشن زیر غور ،نہ (ن) لیگ میں کوئی توڑ پھوڑ ہو رہی ہے، بھارت کے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے مقابلے کیلئے ہم نے بھی ٹیکنیکل ہتھیار نصب کررکھے ہیں ، نواز شریف تفتیش کیلئے اپنے ماتحت لوگوں کے سامنے پیش ہوئے،دشمن ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتاہے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:10

ہمارے خلاف نہ عدلیہ سازش کر رہی ہے نہ فوج،خواجہ آصف
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جگہ دوسرے وزیر اعظم کے آپشن پر غور نہیں کیا جارہا ، (ن) لیگ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی ، نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جا رہا ہے ، وہ گلف سٹیل مل میں حصہ دار نہیں تھے ، ہمیں چین کا آئٹم بم لگانے کی کیا ضرورت ہے ، ہمارے پاس اپنا ایٹم بم ہیں،بھارت کا کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا مقابلہ کیلئے ہم نے بھی ٹیکنیکل ہتھیار نصب کئے ہوئے ہیں ، نواز شریف ایک سیاستدان ہیں اور تفتیش کیلئے اپنے ماتحت لوگوں کے سامنے پیش ہوئے، ہمارے خلاف نہ عدلیہ سازش کر رہی ہے نہ فوج ، دونوں ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں ، تمام ملکی ادارے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں،دشمن چاہتا ہے کہ ہم دہشت گردی کی جنگ میں الجھے رہیں، ہمیں چین کا ایٹم بم لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔ نواز شریف ایک سیاستدان ہے اور تفتیش کیلئے ان لوگوں کے سامنے پیش ہوا جو اس کے ماتحت تھے۔ نواز شریف نے اپنا پور خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا اور خود بھی پیش ہوئے۔نواز شریف نے آج دیر بالا میں تفتیش کے دوران جو شکوک و شبہات ابھرے ہیں ان کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکوک و شبہات کے بہت سے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ میں آج ب ھی اپنے اس موقف پر قائم ہوں کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو ان ایڈیٹڈ اور ان سینیسٹرڈ شائع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کارروائی کی آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ کے اصل ہونے کی ذمہ داری کون دے گا۔ میاں نواز شریف گلف اسٹیل مل میں حصہ دار نہیں تھے۔ 1972ء میں جب اداروں کو قومیا لیا گیا تو ان کے مالکان معاشی ہجرت کرتے ہوئے دنیاکے مختلف حصوں میں چلے گئے۔

نواز شریف پر فلیٹس کی ملکیت کا الزام نہیں بچوں پر ہے۔ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جا رہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمارے پاس موجود ستاویزات مستند ہے۔ تنخواہ کا ذکر کئے بغیر اقامہ مکمل نہیں ہوتا۔ پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور اس کے لئے قربانیاں بھی دی ہیں۔ اس وقت بھی آپریشن خیبر 4 چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پو رٹ اور سی پیک لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔

ہمارا ازلی دشمن بھارت افغانستان سے بھی ہمارے خلاف آپریٹ کر رہا ہے۔ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی۔ ہماری پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دو اڑھائی مہینے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں ہے۔ دشمن چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ میں الجھے رہیں۔ پاکستان ابھرے گا تو خطے کی دیگر بندرگاہوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔

نواز شریف کی جگہ دوسرے و زیر اعظم کے آپشن پر غور ہی نہیں کیا جا رہا۔ فردوس عاشق اعوان 2008ء میں بھی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چین کا ایٹم بم لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اپنے ایٹم بم ہیں۔بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے بھی ٹیکنیکل ہتھیار نصب کئے ہوئے ہیں۔ ہمیں معاشی خود مختار ہونا چاہیے۔ عالمی معاشی اداروں پر ہماری انحصاری ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نہ عدلیہ اور نہ ہی فوج ہمارے خلاف سازش کر رہی ہے۔ دونوں ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں۔ تما م ملکی ادارے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ …