’’ محفوظ پاکستان کی طرف سفر‘‘ کے موضوع پر پروفیشنل ڈویلپمنٹ کانفرنس و نمائش28 جولائی کو ہوگی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) امریکن سوسائٹی برائے سیفٹی انجینئرز (پاکستان )کے زیر اہتمام’’ محفوظ پاکستان کی طرف سفر‘‘ کے موضوع پر پروفیشنل ڈویلپمنٹ کانفرنس و نمائش28 جولائی کو مقامی ہوٹل اسلام آباد میں ہوگی ،جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی مہمان حصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

ا مریکن سوسائٹی برائے سیفٹی انجینئرز ملک کا پہلا رسمی غیر سرکاری و رضاکارانہ پلیٹ فارم ہے جو کہ ملک میں انجینئرنگ کے شعبے میں سیفٹی اور پیشہ وارانہ صحت کے قوانین سے متعلق کام کررہاہے۔

تنظیم 28 جولائی کو مقامی ہوٹل اسلام آباد میں ’’ محفوظ پاکستان کی طرف سفر ‘‘ کے موضوع پر پروفیشنل ڈویلمپنٹ کانفرنس او رنمائش کا اہتمام کررہی ہے جس میں سینئر سرکاری حکام ، سٹیک ہولڈرز ، پروفیشنلز ، تعلیمی ادارے، متعلقہ ماہرین اور ممتاز اکابرین و دانشور شرکت کرینگے۔ کانفرنس کا پروگرام انڈسٹری، پروفیشنلز ، تعلیمی اداروں او دیگر شرکاء کیلئے اوپن ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :