افتخار عالم کامستونگ میں شیعہ ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

جمعرات 20 جولائی 2017 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن افتخار عالم نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں شیعہ ہزارہ برادری کے چار افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے پر شدید مزمت کی ہی. اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مذہبی فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر قتل و غارت کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے معصوم افراد کے قتل کے واقعات کا تسلسل عدم تحفظ اور محرومی کے احساس کا باعث بن رہا ہی. انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے جس میں بلوچستان کی موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور شعیہ برادری کو تحفظ فراہم کرکے ان کے زخموں کا ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :