مسلم لیگ ن کرپشن کےبارے میں سنجیدہ نہیں، دانیال عزیز کا پرانا بیان سامنے آگیا۔

جمعرات 20 جولائی 2017 21:54

مسلم لیگ ن کرپشن کےبارے میں سنجیدہ نہیں، دانیال عزیز کا پرانا بیان ..
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ تازہ ترین20جولائی2017) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اینکر نے دانیال عزیز کی ایک پرانی ویڈیو چلائی جس کو دیکھ کر نہ تو پروگرام کا اینکر اور نہ ہی پروگرام میں موجود مہمان اپنی ہنسی پر قابو پاسکے۔ ویڈیو کے مطابق دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کرپشن کےحوالےسے سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے دور میں پنجاب میں کسی کرپٹ بندے کو پکڑاگیا اور سزادی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم ایک اور ویڈیو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچرکی بنیاد بھی ن لیگ کا ہی کام ہے۔ تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ اب دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی کاموں کی تعریفوں کے پھول باندھتے نہیں تھکے۔ مزید یہ کہ دانیال عزیز سے جب بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیاگیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے بارے میں بات نہیں کررہے تھے انکا اشارہ کسی اور کی طرف تھا۔ دانیال عزیز نے مزید کیا کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :