تہذیب وادب کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ اکادمی ادبیات کے تعاون سے اکتوبر میں صوبے میں ادبی کانفرنس کرائی جائیگی، اکادمی ادبیات کا گلگت میں ذیلی دفتر کے قیام کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرئیگی ، حکومت اکادمی ادبیات کے تعاون سے ادبی میلے کا بھی انعقاد کر کرئیگیجس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھے جانیوالے تمام کتابوں کو رکھا جائیگا اور شائع نہ ہونیوالے مسودے بھی ادبی میلے میں نمائش کیلئے رکھے جائیں گے جن میں سے اچھے مسودے کو سرکاری سطح پر چھپوایا جائیگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ادبی کانفرنس وادبی میلے کے انعقاد کیلئے صوبائی سیکرٹری سیاحت و ثقافت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:17

تہذیب وادب کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ اکادمی ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تہذیب اور ادب کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں پہلی مرتبہ اکادمی ادبیات کے تعاون سے اکتوبر میں صوبے میں ادبی کانفرنس کرایاجائے گا اکادمی ادبیات کا گلگت میں ذیلی دفتر کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور صوبائی حکومت اکادمی ادبیات کے تعاون سے ادبی میلے کا بھی انعقاد کرے گی جس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھے جانے والے تمام کتابوں کو رکھا جائے گا اور شائع نہ ہونے والے مسودے بھی ادبی میلے میں نمائش کیلئے رکھے جائیں گے جن میں سے اچھے مسودے کو سرکاری سطح پر چھپوایا جائے گا۔

بروز جمعرات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ادبی کانفرنس اور ادبی میلے کے انعقاد کیلئے صوبائی سیکرٹری سیاحت و ثقافت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق، شیرباز برچہ، عنایت اللہ شمالی، عبدالخالق تاج، جمشید دکھی، اسلم سحر، ذیشان مہدی ا ور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ادبی کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، چیئرمین اکادمی ادبیات سمیت نامور شخصیات شرکت کریں گے۔ صوبائی حکومت ادبی کانفرنس میں پورے ملک سے کتابوں کا سٹال لگانے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق اور حلقہ ارباب زوق کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وفاقی حکومت تمام صوبوں میں شعراء کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہی ہے گلگت بلتستان کے نامور شعراء کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی سفارش کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت حلقہ ارباب زوق کی حوصلہ ا فزائی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔