پانامہ کیس کے 36بچے نکل آئے ہیں،نتیجہ یہ نکلا کہ سپریم کورٹ نے 14سوالات سامنے رکھ دیئے، بابر اعوان

جمعرات 20 جولائی 2017 23:22

پانامہ کیس کے 36بچے نکل آئے ہیں،نتیجہ یہ نکلا کہ سپریم کورٹ نے 14سوالات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے 36بچے نکل آئے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ سپریم کورٹ نے 14سوالات سامنے رکھ دیئے۔ جھوٹ بول کر عدالتوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے ر وز نجی ٹی وی گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کے 13سوالوں کے جواب نہیں دیئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سپریم کورٹ نے 14سوال سامنے رکھ دیئے۔

دبئی کی حکومت نے ان کی دستاویزات سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سپریم کورٹ میں منی ٹریل نہیں ہے۔ لندن فلیٹ کی منی ٹریل ان کے پاس نہیں ہے۔ پانامہ کیس کی36بچے نکل آئے ہیں۔ جھوٹ بول کر عدالت کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کو نا اہلی کے ساتھ ساتھ سزا بھی ہو سکتی ہے۔