پشاور، حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے گرانفروشی پر 18 افراد گرفتار

یونیورسٹی روڈ پر کم مقد ار میں پٹرول و ڈیزل ڈالنے پرتین فلنگ سٹیشن کے منیجرز گرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 23:21

پشاور، حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے گرانفروشی پر 18 افراد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے گرانفروشی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ یونیورسٹی روڈ پر چیکنگ کرتے ہوئے مختلف فلنگ سٹیشن کے منیجرز کو کم مقدار ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے گزشتہ روزڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد پر مشتمل خصوصی ٹیم نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرانفروشی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ان گرفتار افراد میں کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائی، نرخ نامہ آویزاں نہ کرنیوالے سبزی فروش اور جنرل سٹور مالکان،بیکری و سویٹ شاپس مالکان ، دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مزید کاروائی کر تے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ کی۔ کاروائی کے دوران کم مقدار پٹرول و ڈیزل ڈالنے پر تین فلنگ سٹیشن کے منیجرز کو گرفتار کر لیاگیا۔

ان فلنگ سٹیشن میں ایک پی ایس او اور دو شیل فلنگ سٹیشن کے منیجر شامل ہیںاس موقع پر بات کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے تمام فلنگ سٹیشن مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنی مقدار پوری رکھیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انھوں نے کہا ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :