Live Updates

حکمران عوامی احتجاج کا خوف دلا کر اداروں کو دھمکانا بند کریں ، عمران خان

میں استعفیٰ مانگ رہا ہوں اور نہ ہی استعفے کے لئے سڑکوں پر نکلوں گا،وزیر اعظم اب صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار ہو چکا ہے، چیئرمین تحریک انصاف جمہوری نظام میں وزیر اعظم عوام کو جوابدہ ہیں۔شریف خاندان کے خلاف تازہ دستاویزات ہم نے نہیں دیں بلکہ دبئی کی حکومت نے دی ہیں، پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 20 جولائی 2017 23:21

حکمران عوامی احتجاج کا خوف دلا کر اداروں کو دھمکانا بند کریں ، عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ۔ حکمران عوامی احتجاج کا خوف دلا کر اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔میں استعفیٰ مانگ رہا ہوں اور نہ ہی استعفے کے لئے سڑکوں پر نکلوں گا،وزیر اعظم اب صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار ہو چکا ہے۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو براہ راست دھمکیاں دی ہیں، پانامہ کیس کی تحقیقات کو حکومت کے خلاف سازش کہا جا رہا ہے حالانکہ پانامہ کیس بین الاقوامی انکشاف تھا اس پر ہم نے کوئی سازش نہیں کی ،انہیں انکشافات پر پوری دنیا میں کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع ہوئی ، آئس لینڈ نی500ارب ڈالر ریکور کئے۔

(جاری ہے)

،ملک میں کوئی جنگ و جندل کی ضرورت نہیں،وزیر اعظم سے میں استعفیٰ مانگ رہا ہوں اور نہ ہی استعفے کے لئے سڑکوں پر نکلوں گا، اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور میں نواز شریف کو انہیں اڈیالہ بھیجنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بار بار کہا تھا احتساب کیلئے تیار ہیں،جے آئی ٹی مزید ثبوت پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تھی،احتساب شروع ہوا تو کوئی دستاویزات نہیں ملیں،غلط دستاویزات پیش کرنے پر7سال قید ہوتی ہے۔

جمہوری نظام میں وزیر اعظم عوام کو جوابدہ ہیں۔شریف خاندان کے خلاف تازہ دستاویزات ہم نے نہیں دیں بلکہ دبئی کی حکومت نے دی ہیں، وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ پر الزام کیا ہے۔سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا یہ بھی بڑا جرم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ اب حکمران گو نواز گو کے نعرے سے خوف زدہ ہوگئے ہیں ۔

ان کا اب عوامی مقامات پر جانا مشکل ہو گیا ہے، وزیر اعظم تکبر میںمبتلا ہو چکے ہیں آپ کو شرم نہیں آرہی کہ احتساب کا پوچھنے پر آپ دھمکیاں دیتے ہیں۔وزیر اعظم کے خلاف نیب میں12کیسز ہیں اور ہم ان سے کرپشن کا احتساب کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی احتجاج کا خوف دلا کر اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔جب مشرف نے ان کی حکومت گرائی تھی توایک آدمی سڑک پرنہیںآیاتھا۔

وزیر اعظم اب صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار ہو چکا ہے۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عمران خان نے ایک بار پھر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن سے ہٹ کر ایک اور بڑا جرم سامنے آ گیا ہے ، شریف خاندان نے جعلی دستاویزات جمع کرا کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، کپتان کا کہنا تھا کہ کہ سب سے بڑا جرم قوم کو بیوقوف سمجھنا ہوتا ہے،یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قوم کو ہر وقت بے وقوف بنائے رکھیں۔ لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات