آپریشن خیبر کے پہلے شہید ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے سپاہی عبد الجبار کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جولائی 2017 21:33

آپریشن خیبر کے پہلے شہید ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے سپاہی عبد الجبار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) آپریشن خیبر کے پہلے شہید ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے سپاہی عبد الجبار کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن خیبر میں شہید ہونے والے پہلے فوجی سپاہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپاہی عبدالجبار کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور دیگر اعلی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔ شہید کی تدفین عسکری گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :