عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لی: ریاض حسین شاہ

جمعرات 20 جولائی 2017 23:04

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لی: ریاض حسین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ علامہ خالد محمود نقشبندی کی دینی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ زندگی بھر خدمت دین کے لئے سرگرم عمل رہے۔ علامہ خالد محمود دینی راہوں کے مخلص مسافر تھے۔ ان کا کردار و عمل مشعل راہ بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت کے سابق رہنما علامہ قاری خالد محمود نقشبندی کے پہلے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علامہ خالد محمود سفیر عشق رسول اور حریت فکر کے علمبردار تھے۔ علماء و مشائخ انقلاب نظام مصطفی کی جدوجہد تیز تر کریں۔ پاکستان کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کی عالمی سازشیں عروج ہر ہیں۔ دین اسلام کا جھنڈا سر بلند رکھنے کے لئے علامہ خالد محمود جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔ دو قومی نظریہ ہماری بنیاد ہے۔ صوبائیت اور فرقہ واریت عالمی سازش ہے۔ ہمیں اسلامیت اور پاکستانیت کو اپنی پہچان بنانا ہو گا۔ اہل حق اسلام و پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :