کامونکے ،سیالکوٹ لاہور مو ٹروے کیلئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان میں 4کر ورڑ روپے کے چیک تقیسم کر دیئے گئے

جمعرات 20 جولائی 2017 23:03

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) سیالکوٹ لاہور مو ٹروے گذرگاہ کیلئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان میں 4کر ورڑ روپے کے چیک تقیسم کیے گئے ، بتایا گیا ہے کہ میونسپل ہال کامونکے میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں جبو کی ، کو ٹلی پکی اور کو ٹ کریپا رام کے تقریبا ً درجن بھر زمینداروں میں 4کرورڑ روپے کے چیک ایم پی اے قیصر اقبال سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کامونکے رابعہ ریا ست نے تقسیم کیے ، اس مو قع پر موضعات گنا عور ، حیاتی، نسوکی،رانا، بہرار،وغیرہ 8دیہاتوں کے تقریبا ً30 زمینداروں نے اپنی درخواستیں جمع کر وائیں جس کے بارے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے بتایا کہ جس لوگوں کو چیک وصول ہو ئے ان کی درخواستیں مکمل ہو چکی تھیں اب نئی درخواستیں دینے والوں کی آئندہ چند روز میں سکر ونٹی مکمل ہو جائے گی تو ان افراد کو بھی ادائیگیاں کر دی جا ئیں گی

متعلقہ عنوان :