کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو مزدور جاں بحق

جمعرات 20 جولائی 2017 23:01

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات کے دوران دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ عالم چوک کے قریب کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران مشین ہائی ٹینشن تاروں کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے باعث دو مزدور عدیل اور سبحان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تاہم واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، علاوہ ازیں شالیمار ٹائون میں واقع واشنگ مشین بنانیوالی فیکٹری میں کام کے دوران مزدور محبوب خان کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :