جوفل ہرسٹ اسکول کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا،اس کو ایک ماڈل اسکول بنایا جائیگا تاکہ آئندہ کوئی بھی اسکول پر قبضہ نہ کرسکے اور بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو،

صوبائی وزیر برائے تعلیم اور خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 22:25

جوفل ہرسٹ اسکول کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا،اس کو ایک ماڈل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی وزیر برائے تعلیم اور خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ جوفل ہرسٹ اسکول سولجر بازار کی تاریخی حیثیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، اس کو ایک ماڈل اسکول بنایا جائے گا، تاکہ آئندہ کوئی بھی اسکول پر قبضہ نہ کرسکے اور بچوں کی تعلیم کا حرج نہ کرسکے۔بروز جمعرات یہ بات انہوں نے جوفل ہرسٹ اسکول سولجر بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم اسکولز عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسکول کی بیرونی و اندرونی تاریخی اسٹرکچر کو برقرار رکھا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیوں کو ڈسٹرب نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا کہ جوفل ہرسٹ اسکول کے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔

تحقیقات کی گئیں۔ گرفتاریاں بھی کی گئیں اور سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر وزیر اعلی سندھ نے فوری اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر راستے کی تمام روکاوٹیں تین ماہ کے قلیل عرصے میں دور کی گئیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہاکہ مذکورہ اسکول 1931 میں قائم کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال پر آگہی کی کمی کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا ھے۔

انہوں نیکہا کہ پوری دنیا میں آرکیالوجی کو ایک مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جاتا ھے اور سندھ میں تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے کمیٹی 1994 میں قائم کی گء تھی اور کمیٹی میں مایہ ناز ماہر آثار قدیمہ شامل ہیں اور یہ مکمل طور فعال بھی ھے۔انہوں بے کہا کہ شکار پور سے کراچی تک پورا سندہ تاریخی حیثیت رکھتا ھے تاہم وسائل کی کمی کے باعث ہم بہت سی تاریخی جگہوں کو تاریخی ورثہ قرار دینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2011 تک آرکیالوجی کا شعبہ وفاقی حکومت کے پاس تھا اور تھوڑے عرصے میں تمام مسائل سے نبردآزما ھونا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :