ْکشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،مزمل اقبال ہاشمی

جمعرات 20 جولائی 2017 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کے سفاکانہ کردار سے آزاد کشمیر کے مسلمان بھی محفوظ نہیں،جارحیت کا سلسلہ لائن آف کنٹرول کے اِس پار تک بڑھانا منظم منصوبے کا حصہ ہے،نہتے شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں فراموش نہیں کرسکتے،کنٹرول لائن پر پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی جھڑپیں بھارت کا جنگی جنون واضح کرتا ہے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھ کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے کردار ادا کرے۔

بروز جمعرات ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں مسئولین کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی۔ سفاکیت کی ایسی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ہم کشمیر پر سیاست کرے بلکہ ضرورت ان کی مدد کرنے اور مسائل حل کرنے کی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون بھارت کو لے ڈوبے گا۔ کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں کے علاوہ چین کے ساتھ بھی بھارت کی سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں کے خلاف حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے، حکومت کی خاموشی کشمیری و پاکستانی قوم کو کسی صورت برداشت نہیںکرے گی۔

متعلقہ عنوان :