صوبا ئی وزیر محنت و اطلا عا ت کا و لیکا ہسپتا ل سائٹ کا اچا نک دورہ ، مختلف شعبہ جا ت آر تھو پیڈک ،آ ئی سی یو ، سی سی یو ، اور دیگر وار ڈز کا معا ئنہ کیا،اسٹا ف کی حا ضری بھی چیک کی ، مر یضو ں دی جا نیوالی سہو لیا ت ،صحت و صفا ئی کے حوالے سے انتظامیہ کی بازپرس کی

مریضو ں کی خیریت وہسپتا ل میں در پیش مسائل سے آگا ہی حا صل کی،مریضو ں نے ہسپتا ل میں دی جا نیوالی علا ج و معا لجہ کی سہو لیا ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا، تا ہم پا نی کی شدید قلت کی شکا یت کی جس پر صوبا ئی وزیر محنت نے پا نی کی فو ر ی فرا ہمی کے احکا ما ت جا ر ی کرد ئے

جمعرات 20 جولائی 2017 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) سندھ کے وزیر اطلا عا ت ،محنت ،افرا دی قو ت ،ٹرا نسپو ر ٹ اور ما س ٹرانزٹ سید نا صر حسین شاہ نے سیکرٹری لیبر رشید سولنگی ،کمشنر سیسی فا رو ق لغا ر ی کے ہمرا ہ آج اچا نک سا ئٹ ایریا کرا چی میں قا ئم و لیکا ہسپتال کا دورہ کیا ۔دور ے کے دورا ن صوبا ئی وزیر نے مختلف شعبہ جا ت آر تھو پیڈک ،آ ئی سی یو ، سی سی یو ، اور دیگر وار ڈز کا معا ئنہ کیا اور اسٹا ف کی حا ضری چیک کی جبکہ مر یضو ں دی جا نیوالی سہو لیا ت اور صحت و صفا ئی کے حوالے سے با ز پر س کی ۔

صوبا ئی وزیر محنت نے اپنے ہسپتا ل کے دور ے کے دورا ن مریضو ں کی خیریت اور ہسپتا ل میں در پیش مسائل سے آگا ہی حا صل کی جس پر مریضو ں نے ہسپتا ل میں دی جا نیوالی علا ج و معا لجہ کی سہو لیا ت پر اپنے اطمینا ن کا اظہا ر کیا تا ہم پا نی کی کمی کی شکا یت کی جس پر صوبا ئی وزیر محنت نے پا نی کی فو ر ی فرا ہمی کے احکا ما ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ مریضوں کی خدمت عین عبا دت ہے لہذا انتظا میہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ کرے انہو ں نے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹا ف کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ دا ریا ں ایما نداری سے ادا کریں اور اس سلسلے میں کو ئی بھی کوتاہی نا قا بل بر دا شت ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ہسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی نوا ز گوا ٹی نے ہسپتا ل میں دی جانیوالی سروسز ،سہو لیا ت اور ادویا ت کے حوالے سے صوبا ئی وزیر کو تفصیل سے آگا ہ کیا جبکہ ہسپتا ل انتظا میہ کو در پیش مسائل متعلق بتا یا جس پر صوبا ئی وزیر نے ان مسائل کو جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی ۔سید نا صر حسین شا ہ نے دورے کے دورا ن ہسپتا ل میں نا کا رہ فر نیچر اور دیگر اشیا ء کو قا نو نی طر یقے سے نیلا م کر نے کی ہدایا ت بھی جا ر ی کیں،تاکہ ہسپتا ل میں صفا ئی کی صو ر تحا ل مزید بہتر ہو ۔ انہو ں نے ڈاکٹرز اور اسٹا ف کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی فرا ئض کی ادا ئیگی اور کار کر دگی بہتر بنا ئیں بصو ر ت دیگر ان خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا روائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :