اسلام آباد، دانیال عزیز کے اہلخانہ کے زیر استعمال 2کمرشل گھروں کو سی ڈی اے نے سیل کر دیا

گھروں میں موجود افراد کی دھمکیاں بھی کام نہ آ سکیں

جمعرات 20 جولائی 2017 22:58

اسلام آباد، دانیال عزیز کے اہلخانہ کے زیر استعمال 2کمرشل گھروں کو سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے اہلخانہ کے زیر استعمال 2کمرشل گھروں کو سی ڈی اے نے سیل کر دیا ہے۔ گھروں میں موجود افراد کی دانیال عزیز کے نام پر سی ڈی اے کو دی جانیوالی دھمکیاں کام نہ آ سکیں۔ معلومات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو لیٹر لکھا کہ مکان نمبر10گلی نمبر4سیکٹر جی سکس تھری اور مکان نمبر8گلی نمبر4سیکٹر جی سکس تھری کے گھروں میں پرائیویٹ دفاتر قائم ہیں اور ان گھروں کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے کہ فوری خالی کر دیئے جائیں کیونکہ عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات ہیں کہ کمرشل استعمال ہونیو الے گھروں کو فوری خالی کرایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سہیل احمد قاضی نے عمران ضیاء مجسٹریٹ کے ہمراہ وفاقی پولیس کے چند اہلکار جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل تھیں موقع پر گھر سیل کرنے کے لئے بھیجا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی مجسٹریٹ جیسے ہی گھر پہنچے تو وہاں پر موجود درجنوں افراد نے گھر سیل کرنے سے نہ صرف منع کیا بلکہ دھمکی بھی دی کہ دونوں گھر رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہیں۔ تاہم ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دونوں گھروں کو سیل کر دیا اور کچھ دیر انتظار بھی کیا کہ اگر عدالت کی جانب سے حکم امتناعی آئے تو فوری کھول دی اجائے مگر ایسا کچھ نہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکان نمبر10میں دانیال عزیز کی اہلیہ ایک این جی او چلا رہی تھیں جبکہ مکان نمبر8میں مسلم لیگ وویمن ایسوسی ایشن کا دفتر قائم تھا۔ دوسری جانب سی ڈی اے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مکان نمبر10کے مالک سید مشرف نقوی ہیں جو کہ این جی او کے نام سے استعمال ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :