مریدکے ، ووٹرز کی آگاہی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی شیخوپورہ کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:53

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) ووٹرز کی آگاہی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی شیخوپورہ کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے حصہ لیا اس سے پہلے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول علامہ اقبال روڈ شیخوپورہ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے چیئر مین ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی سید باسط علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء پر ووٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قوم مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن قوموں کی زندگی میں ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے جب تک شیخوپورہ کے عوام اور ووٹران خصوصا خواتین اپنے حقوق اور قومی فرائض کے لئے گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کریں گے کوئی قومی نظریہ یا ادارہ اپنے طور پر ان کی تقدیر نہیں بدل سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں مرد ووٹران کی تعداد 909956اور خواتین ووٹران کی تعداد638909اور دونوں میں 271047ووٹران کا فرق پایا جاتا ہے جو تشویش ناک ہے اس کی وجہ شناختی کارڈ کا نہ بنوانا ہے جو ووٹر کی اہلیت کے لئے لازمی ہے ووٹ کے اندراج کے لئے 8300پر شناختی کارڈ نمبر کو بذریعہ ایس ایم ایس بغیر وقفہ دیے لکھ کر بھیجنے سے ووٹ کے اندراج کا پڑتال کی جا سکتی ہے نئے اندراج کے لئے فارم Aالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے یا ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل کر کے صلی شناختی کارڈ ہمراہ لا کر فارم کے ساتھ اس کی کاپی بھی لف کر کے جمع کروایا جا سکتا ہے لہذا الیکشن کے شیڈول کے اعلان ہونے سے پہلے اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔