فیصل آباد، اے پی وی ڈبہ اور پیک اپ میں تصادم 8سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 20 جولائی 2017 22:53

فیصل آباد، اے پی وی ڈبہ اور پیک اپ میں تصادم 8سالہ بچہ جاں بحق
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) اے پی وی ڈبہ اور پیک اپ میں تصادم کے نتیجہ میں 8سالہ بچہ جاں بحق جبکہ والد ،والدہ اور داداشدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد کے چک نمبر136 گ ب کا رہائشی اشرف علی اپنی اہلیہ رضیہ بی بی، 8سالہ بیٹے علی حسن اور اپنے والد بشیراحمد سمیت دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ اے پی وی ڈبہ نمبر22oایف ڈی ایس پر سوارجھنگ سے واپس آرہے تھے کہ اڈا نواں لاہور کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی لوڈر پیک اپ نمبری8301ایل ای اے سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں اشرف علی کا بیٹا علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ رضیہ بی بی اوروالد بشیر احمد شدید زخمی ہو گئے ۔

جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور لے جایاگیاگاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے دو نوں گاڑیاں اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیوروں کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔جبکہ متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :