ملتان،جنرل بس اسٹینڈ ٹرمینل کے مسائل کے حل کے لئے جنرل بس اسٹینڈ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلے کئے گئے

جمعرات 20 جولائی 2017 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کی ہدایت جنرل بس اسٹینڈ ٹرمینل کے مسائل کے حل کے لئے جنرل بس اسٹینڈ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری افتخار جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور ان فیصلوں پر عملدر آمد کے لئے کمیٹی بھی بنا دی گئی اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جنرل بس اسٹینڈ مظہر خان سمیت چوہدری لال اکبر، چوہدری لیاقت، چوہدری عبد الواحد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری افتخار جاوید نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے او ر فیصلوں کے مطابق اب کوئی بھی بس ٹرمینل سے باہر کھڑی نہیں ہو گی صفائی کے انتظام کو مزید بہتر کیا جائے گا جبکہ سٹریٹ لائٹس کو بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا اور ٹرمینل ملتان کو پاکستان کا خوبصورت ٹرمینل بنائیں گے جو اپنی مثال آپ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :