حکومت کیخلاف سازش کے تانے بانے باہر ہیں ،ْ عدلیہ اور نہ ہی فوج کسی سازش کا حصہ ہیں ،ْ خواجہ آصف

جے آئی ٹی پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار کیا ،ْ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ْآنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا ،ْہمارے دشمن چاہتے ہیں پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ،ْ پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ،ْ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ،ْ نواز شریف کہیں نہیں جارہے ہیں ،ْ 2018کے الیکشن میں حصہ لینگے ،ْ انٹرویو

جمعرات 20 جولائی 2017 22:44

حکومت کیخلاف سازش کے تانے بانے باہر ہیں ،ْ عدلیہ اور نہ ہی فوج کسی سازش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت کیخلاف سازش کے تانے بانے ملک سے باہر ہیں ،ْ نہ عدلیہ اور نہ ہی فوج کسی سازش کا حصہ ہیں ،ْ دونوں ادارے آئین کے اندر رہ کر کام کررہے ہیں ،ْ جے آئی ٹی پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار کیا ،ْ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ْآنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا ،ْہمارے دشمن چاہتے ہیں پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ،ْ پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ،ْ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ،ْ نواز شریف کہیں نہیں جارہے ہیں ،ْ 2018کے الیکشن میں حصہ لینگے ۔

جمعرات کو ایک انٹرویو میں وزیردفاع، پانی وبجلی نے کہاکہ جے آئی ٹی کے پراسس کے دور ان سوالات اٹھے ہیں ،ْ انہوںنے کہاکہ ججوں کا احتساب جج کر تے ہیں ،ْ بیورو کریٹس کا احتساب بیورو کریٹ کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ،ْ اپنے بچوں کو پیش کیا اور وزیر اعظم کے داماد پیش ہوئے ایسی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نوا زشریف کے اپر دیر میں خطاب کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی کی کارروائی کے دور ان شکوک وشبہات پر بات کررہے تھے ،ْ جے آئی ٹی کی کارروائی پر شکوک وشبہات پر بادل چھائے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ نہیںدینگے ۔ایک سوال پر وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ ہمارے پاس موجود دستاویزات مستند ہیں ۔

جے آئی ٹی کی ویڈیو ریکارڈ اوپن کر نے کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ میں بغیر سنسر اور بغیر ایڈیٹنگ کے ویڈیو ریکارڈ اوپن کر نے کی بات پر قائم ہوں مگر جے آئی ٹی کارروائی کی آڈیو ،ْ،ڈیورکارڈنگ کے اصل ہونے کی ذمے داری کون دیگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف گلف سٹیل ملز میں کوئی حصہ دار نہیں تھے ،ْ 1972میں مختلف ادارے قومیائے گئے ،ْ اس دور ان وہ تمام لوگ ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں چلے گئے جن کے ادارے قومیائے گئے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر فلیٹس کی ملکیت کا الزام نہیں ہے ان کے بچوں پر ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف بار بار پوچھتے ہیں کہ مجھ پر الزام کیا ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن اور عہدے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں ہے انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وزیر دفاع نے کہاکہ موجودہ حکومت کے خلاف سازش کے تانے بانے باہر ہیں میرے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں انہوںنے کہاکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے جو سٹینڈ لئے ہیں اس کی قیمت بھی نواز شریف ادا کررہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ دو دہایاں قبل پاکستان ایٹمی قوت بنا اور پوری کوشش کی گئی کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ بنے ،ْ نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بناناہے اس کے پیچھے پوری قوم کھڑی تھی اور پاکستان ایٹمی قوت بنا ۔

انہوںنے کہاکہ پچھلے چار سال میں معاشی بیج بوئے ہیں ،ْآنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا انہوںنے کہاکہ ہمارے جو خیر خواہ نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت افغانستان کے ذریعے ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ،ْ افغانستان میں امریکہ برسوںسے مختلف ممالک کی فوجیں لیکر بیٹھا ہوا ہے لوگ دہشتگردی ختم کر نا نہیں چاہتے ۔

ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ،ْہمارے مخالفین کو باتیں تو کرنی ہوتی ہیں مگر ہماری پارٹی قائم ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم متحد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کہیں نہیں جارہے ہیں 2018میں الیکشن میں حصہ لینگے ۔سی پیک ہماری معاشی شہ رنگ بننے جارہا ہے جو اس میں شامل ہونا چاہتا ہے ہماری طرف سے دعو ت عام ہے انہوںنے کہاکہ نہ عدلیہ اور نہ ہی فوج ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں ،ْدونوں ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں ،ْجے آئی ٹی پر شکوہ تھا جس کا بر ملا اظہار کیا ہے ۔