لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیر اعظم سے ایک بار پھر فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ ،قرار داد متفقہ طورپر منظور کر لی
جھنگ کے وکلاء پر بہیمانہ پولیس تشدد کی مذمت ،وکلاء کیخلاف 7اے ٹی اے کے تحت درج مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں ‘ متن وکلاء کا جی پی او چوک تک وزیر اعظم کے استعفیٰ اور بار میں توڑ پھوڑ کیخلاف پرامن احتجاجی جلوس ،ہائیکورٹ بار میں قائم احتجاجی کیمپ میں دھرنا
جمعرات 20 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
قرار داد کے متن میں جھنگ کے وکلاء پر بہیمانہ پولیس تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھنگ کے وکلاء کے خلاف 7اے ٹی اے کے تحت درج مقدمات فی الفور واپس لیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جھنگ بار ایسوسی ایشن کا کیس عابد ساقی ممبر پاکستان بار کونسل دائر کریں گے۔ قبل ازیں چوہدری ذوالفقار علی نے ملک بھر کے وکلاء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل سمیت بار کونسلز، ہائیکورٹس ، ڈسٹرکٹ و سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشنز متحد و متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف معزولی کے بعد جدہ اور لندن میں پناہ گزینی کی زندگی گزار رہے تھے تو اس وقت یہی وکلاء مشرف کی آمریت کے خلاف تین سال تک سڑکوں پر جدوجہد کرتے رہے، جان کے نذرانے پیش کئے، جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارتے رہے لیکن نواز شریف کے منہ سے مشرف کے خلاف ایک لفظ تک نکالنے کی جرات نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء آئین و قانون کے سپاہی ہیں اور فوجی، سیاسی ،شخصی آمریت کو کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہ ہیں۔ وکلاء کسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ آمریت کے خاتمہ ، معاشی اور سماجی انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے جھنگ میں وکلاء کی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر نکالی گئی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور گھروں کے اندر داخل ہو کر وکلاء کو گرفتار کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ 7ATAکے تحت درج مقدمات واپس لئے جائیں۔ انہوں نے عابد ساقی ممبر پاکستان بار کونسل کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جھنگ کے وکلاء صاحبان کے کیس لاہور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کی درخواست کی۔ اجلاس سے عامر سعید راں ، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور راشد جاوید لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے JIT میں پیش ہونے سے پہلے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا جو مطالبہ 20مئی 2017ء کو کیا تھا ملک بھر کی بار کونسلز ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز، ڈسٹرکٹ و سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشنز، سول سوسائٹی اور تمام شہریوں نے اسکی بھر پور تائید و حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 40سالہ لوٹ مار سے اپنے لئے جو ایمپائر کھڑی کی مکافات عمل کے تحت اسکے انہدام کا وقت آ گیا ہے۔ وقت کی پکار ہے کہ نواز شریف کو جانا ہو گا۔ معاشی اور سماجی انصاف جس معاشرہ میں نہ ہو وہ ظالم معاشرہ کہلاتا ہے۔ تعلیم، علاج معالجہ اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے عوام بے بس ہیں کیونکہ یہ تمام شعبے سرمایہ داروں کے ہاتھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا وکلاء کرپشن، لوٹ مار، معاشی اور سماجی ناہمواری کے خلاف اور آئین و قانون کی حکمرانی ، معاشی و سماجی انصاف کے مکمل حصول اور وزیر اعظم کے مستعفی ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ہم آئین و قانون کے محافظ ہیں۔اجلاس کے بعد آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن کے فیصلہ کے مطابق وکلاء نے جی پی او چوک تک وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ اور بار میں توڑ پھوڑ کے خلاف پرامن احتجاجی جلوس نکالا اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں قائم احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا۔ریلی کے شرکاء نے ’’گو نواز گو ‘‘ اور وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے استعفیٰ دیں‘‘ کے نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.