انسانیت کی خدمت کر نے والے اداروں کا قیام انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہے‘ صدر مملکت

جہاں معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایس او ایس ویلج جیسے رفا عی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں‘ ممنون حسین کی ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 22:35

انسانیت کی خدمت کر نے والے اداروں کا قیام انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کر نے والے اداروں کا قیام انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہے،جہاں اس وقت معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایسے رفاعی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں،ایس او ایس ویلج انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور اللہ کے ہاں ایسے کاموں کی بڑی مقبولیت ہے، اللہ پاک انسانیت کی خدمت کیلئے قائم ہونے والے رفاعی اداروں کوبہت پسند کرتے ہیں۔

وہ جمعرات کو گورنر ہائوس لاہور میں ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ایس او ایس ویلج کے 25رکنی بچوں کے وفد کی قیادت ادارہ کی صدر ثریا انور نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کو ایس او ایس ویلج کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور اللہ کے ہاں ایسے کاموں کی بڑی مقبولیت ہے ، اللہ پاک انسانیت کی خدمت کیلئے قائم ہونے والے ایسے رفاعی اداروں کوبہت پسند کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جہاں اس وقت معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایسے رفاعی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ان کے ادارے کا دورہ بھی کریں گے کیونکہ ایسے ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہیں۔صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کے بچوں سے نظمیں بھی سنیں اور ان کے تعلیمی سیلبس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

قبل ازیں ثریا انور نے صدر مملکت کو بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں ان کے ادارے کی14 سنٹرز قائم ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد بچے تعلیمی ودیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور ان تمام بچوں کی کفالت مخیر حضرات کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چالیس سال سے زائد عرصہ سے قائم ہر سنٹر میں 150سے زائد بچوں کو تعلیم ، صحت ودیگر ضروریات زندگی کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور ان سہولیات کی فراہمی کیلئے بیرون ملک سے کسی قسم کی امداد نہیں لی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :