فوج اور عدلیہ ہمارے خلاف کسی بھی سازش میں ملوث نہیں:خواجہ آصف

جمعرات 20 جولائی 2017 21:18

فوج اور عدلیہ ہمارے خلاف کسی بھی سازش میں ملوث نہیں:خواجہ آصف
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ تازہ ترین20جولائی2017) نجی ٹی وی چینل کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے واضع طورپر کہہ دیا ہے کہ نہ تو فوج اور نہ ہی عدلیہ دونوں میں سے کوئی بھی ہمارے خلاف سازش میں ملوث نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہاں یہ بات واضع رہے کہ جب سےپانامہ کیس میں تحقیقات کا آغاز ہوا ہے تب ہی سے کچھ حکومتی وزراء کی جانب سے یہ شورمچایا جارہاہے کہ حکومت کے خلاف کچھ سازشی عناصر سازش کررہےہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ادارے اپنیی آئین کی حدود میں رہ کر کام کررہےہیں اور پانامہ میں وزیراعظم سرخرو ہونگے۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ پارٹی میں نہ تو کوئی جوڑ توڑ ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی اور مسئلے ہیں تاہم وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پارٹی قائم و دائم ہے۔ وزیردفاع کے بیان کی ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔