وزیر اعلی پنجاب کے منظور نظر افسران کو نوٹس جاری کرنے کی پاداش میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سرزنش کر دی

بلا اجازت ترکی اور چین میں تعینات کمرشل قونصلر کو واپس نہ بلانے کی ہدایت

جمعرات 20 جولائی 2017 22:33

وزیر اعلی پنجاب کے منظور نظر افسران کو نوٹس جاری کرنے کی پاداش میں وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے منظور نظر افسران کو نوٹس جاری کرنے کی پاداش میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سرزنش کر دی۔ اجازت کے بغیر ترکی اور چین میں تعینات کمرشل قونصلر کو واپس نہ بلانے کی ہدایت کی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے منظور نظر افسران وک بیرون ملک سے واپس بلانے کا نوٹس جاری کرنے کی پاداش میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سرزنش کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بیرون ملک تعینات کمرشل قونصلر کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت عرصہ دراز سے ایک ہی ملک میں براجمان افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت نے سیکرٹری کو ہدایات جاری کی کہ جو افسر کارکردگی نہیں دکھا رہا ان کو واپس بلایا جائے اس حوالے سے سیکرٹری نے ترکی اور چین میں تعینات کمرشل قونصلر کی کارکردگی نہ ہونے اور عرصہ دراز سے ایک سیٹ پر براجمان ہونے کی وجہ سے واپس بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں اس حوال سے سیکرٹری نے وزیر تجارت کو انفارم کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترکی میں تعینات کمرشل قونصلر ڈاکٹر یوسف جبکہ گزشتہ 8سالوں سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور یہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قابل بھروسہ افسران میں شمار ہوتے ہیں اس طرح چین میں ڈاکٹر ارفع اقبال بھی 2013سے تعینات ہیں یہ اس سے قبل جرمنی میں تعیناتی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پہنچا تو انہوں نے خرم دستگیر کو کال کر کے ان کی کلاس لی اور ہدایت کی کہ ان کی اجازت کے بغیر ان افسران کو واپس نہ بلای اجائے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے اعلیٰ افسران کی جانب سے اس طرح کی مداخلت سے برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :