بھارت فوج کی نکیال اور نیزا پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی نائب سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) بھارت فوج کی نکیال اور نیزا پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی نائب سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا اور سارک کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز بھارتی نائب سفیر کو طلب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے بھارت نائب سفیر جے پی سنگھ کے ساتھ سخت احتجاج ریکارڈ کرایا، محمد فیصل نے اس موقع پر بھارتی افواج کی جانب سے نکیال اور نیزا ہ پیر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جوکہ دونوں ممالک کی جانب سے کئے گئے فائرن بندی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، اس واقعہ کے 2شہری شہید اور 5زخمی ہوئے، اس موقع پر پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی جانب سے تحمل کے باوجود بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف وزیاں جاری ہیں اور رواں سال کے دوران بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر خلاف ورزیاں کی ہیں، پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر ناپسندیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عمل کو انسانی تقدس عالمی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے قوانین کے منافی قرار دیا، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان 2003کے فائر بندی معاہدے کا احترام کرے اور دیگر اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کی جائے، انہوں نے بھارت مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ملٹری مبصر مشن کو ان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے تحت حاصل اختیارات کے تحت اپنا کام کرنے دیا جائے۔