نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے

جمعرات 20 جولائی 2017 22:29

نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئے گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔بریفنگ ہفتے کو دوپہر دو بجے دی جائے گی، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کریں گے ۔مانیٹری پالیسی میں 14 ماہ سے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے ۔#

متعلقہ عنوان :