Live Updates

عدالت نے توثیق کی ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا اور ان پر کسی دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں،

وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس اور جھوٹ کا ہے، بنی گالہ میں بیٹھے ایک شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے، وہ روزانہ اپنے جھوٹ سے قوم کو گمراہ کرتا ہے ، وزیراعظم نے قانون کی پاسداری کیلئے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا‘وزیراعظم عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے مقدمہ لڑ رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے‘وہ اس لئے پیش نہیں ہوتے کہ ان کو معلوم ہے وہ مجرم ہیں‘عوام عمران خان کی شکل میں سازشیں کرنے والے فسادی ٹولے کو مسترد کریں گے پاکستان کے عوام کو حوصلہ دیتی ہوں کہ وزیراعظم ان کے مینڈیٹ کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے مخالفین خیبر پختونخوا میں احتساب ادارے کا تالا کھول کر اپنے منہ کو لگائیں‘وزیراعظم اوران کا خاندان سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوںگے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 22:11

عدالت نے توثیق کی ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا‘ ان پر کسی دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے‘منی لانڈرنگ،پاکستانی عوام کا پیسہ چوری اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگانے والے آج کن الزامات پرکھڑے ہیں‘مخالفین خیبر پختونخوا میں احتساب ادارے کا تالا کھول کر اپنے منہ کو لگائیں‘وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوںگے ‘وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس اور جھوٹ کا ہے‘مجھے بنی گالہ میں بیٹھے ایک شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے وہ روزانہ اپنے جھوٹ سے قوم کو گمراہ کرتا ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ درخواست گذار وزیراعظم کے خلاف یہ الزامات لیکر سپر یم کورٹ میں آیا تھا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی ‘پاکستان کے عوام کا پیسہ چوری کیا اور اپنے اثاثے چھپائے ‘ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پاناما کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر پہلے روز جو تحفظات تھے وہ اب بھی قائم ہیں ‘ اس سارے عرصے میں صرف ایک بات ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ نے بھی توثیق کی ہے کہ تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم اوردو مرتبہ وزیراعلی پنجاب رہنے والے محمد نواز شریف کے دور میں اختیارات کا غلط استعمال یا کرپشن نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے مخالفین کے گمراہ کن بیانیے میں فرق نہیں آیا۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے قانون کی پاسداری کیلئے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا‘یہ مقدمہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ ، سی پیک،معاشی خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کا ہے‘وزیراعظم محمد نوازشریف عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں روز شام کو تماشہ لگایا جاتا ہے‘عوام جھوٹ اور اداروں کی تضحیک سن سن کر تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے‘وہ اس لئے پیش نہیں ہوتے کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ وہ مجرم ہیں‘ان کو معلوم ہے کہ انہوں نے پارلیمان اور ٹی وی پر حملہ کیا، یہودیوں اور ہندوئوں سے فارن فنڈنگ لی اس لئے وہ تین عدالتوں سے مفرور ہیں ‘دوسری طرف وزیراعظم پر ایک بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور انہوں نے آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اپنی تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی جس سے نیازی سروسز بنی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نہ کرنے والے ہی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرسکتے ہیں‘ توقع ہے کہ سپریم کورٹ مینا بازار لگانے والوں کی پٹیشن خارج کرے گی اورعوام بھی عمران خان کی شکل میں سازشیں کرنیوالے فسادی ٹولے کو مسترد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جے آئی ٹی کے مخبر رشتہ دار کی طرف سے لائی جانے والی دستاویز ات کو رد کرنے کا حق رکھتی ہے دوسری جانب شریف خاندان نے اعلی عدلیہ میں جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ تصدیق شدہ اور سرٹیفائیڈ ہیں جو مخالفین کی پیش کردہ غیر تصدیق شدہ دستاویزات کو جھوٹا ثابت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو حوصلہ دیتی ہوں کہ وزیراعظم ان کے مینڈیٹ کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات