سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ ممکنہ طور پر کل پاناما کیس کا فیصلہ کر لے

کیس کی مزید سماعت نہیں کی جائے گی، خصوصی بینچ یا تو کل ہی فیصلہ سنا دے گا یا فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جولائی 2017 20:54

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ ممکنہ طور پر کل پاناما کیس کا فیصلہ کر لے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ ممکنہ طور پر کل پاناما کیس کا فیصلہ کر لے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ ممکنہ طور پر کل پاناما کیس کا فیصلہ کر لے گا۔ سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے پاناما کے کیس کی مزید سماعت نہیں کی جائے گی۔

 عارف نظامی نے بتایا ہے کہ خصوصی بینچ پاناما کیس کا یا تو کل ہی فیصلہ سنا دے گا یا فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کو برے فیصلے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے کی جانے والی پاناما کیس کی سماعت میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل ممکنہ طور پر کل تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ وزیراعظم کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ جبکہ وزیراعظم کے بچوں کے حوالے سے معاملے کی مزید تفتیش کیلئے مقدمہ ٹرائل کورٹ منتقل کیا جا سکتا ہے۔