ٹھٹھہ،مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی

نکاسی آب فیل ہو جانے کی وجہ سے کاروباری مراکز بارش کے پانی میں ڈوب گئے

جمعرات 20 جولائی 2017 21:27

ْ ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) ٹھٹھہ اور اسکے گردنواح میںجاری مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ٹھٹھہ اور دھابیجی شہر نکاسی آب فیل ہو جانے کی وجہ سے کاروباری مراکز بارش کے پانی میں ڈوبگئے جبکہ دیگر شہروں اور دیہات میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا بلدیاتی ادارے پانی کے نکاسی میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس نظر آرہے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے حیسکو کے ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا ٹھٹھہ اور مکلی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ مکلی اور ٹھٹھہ میں بجلی کے پول اور تاروں کی حالت انہتائی خطرناک ہے اور مکمنہ مزید بارشوں میں بڑے نقصان سمیت عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا سکتا ہے اور تاروں اور بجلی کے پول کی مضبوط بنانے اور تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس پر محکمہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جاری جس کا عذاب عوام کو بھگتنا پڑے گا عوام نے حیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری ضروری اقدامات کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :