لاہور،کاہنہ پولیس نے چوری، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:04

لاہور،کاہنہ پولیس نے چوری، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی دارالحکومت میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ایس ایچ او انسپکٹر محمد اشتیاق نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل ایک میڈیکل سٹور پر واردات کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا تھا، میڈیکل سٹور پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کافی مدد ملی ہے، گرفتار ملزمان میں وکیل عرف کھیرا، اکبر علی عرف بوٹا، عاصم ظفر اور وقار شامل ہیں، 2 ملزمان مصطفی آباد عاصم ظفر راولپنڈی اور وقار چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے، ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز، 2 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزم وقار تاحال مفرور ہے، گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :