لاہور ہائیکورٹ نے پیرو فورس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس سے 25 جولائی تک جواب طلب کر لیا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:04

لاہور ہائیکورٹ نے پیرو فورس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پیرو فورس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس سے 25 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت میں قیصر اقبال نے درخواست دائر کی کہ پیرو فورس میں 825 اہکاروں کی بھرتی کا اشتہار دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد این ٹی ایس کا ٹیسٹ دیا اور انٹر ویو بھی پاس کیا لیکن پولیس حکام نے صرف 347 امیدواروں کو بھرتی کیا جبکہ 1478 آسامیاں خالی ہیں، ٹیسٹ اور انٹرویو میں پاس ہونے کے باوجود انہیں خالی آسامیوں پر بھرتی نہیں کیاجارہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کو الیفائی کرنے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے