وزیر اعظم حالات کی نزاکت کا ادراک کریں انتشار کی پالیسی وزیر اعظم سمیت ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہو گی:عزیز الرحمن چن

جمعرات 20 جولائی 2017 22:04

وزیر اعظم حالات کی نزاکت کا ادراک کریں انتشار کی پالیسی وزیر اعظم سمیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کے حالات کی نزاکت کا ادراک کریں انتشار کی پالیسی وزیر اعظم سمیت ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہو گی۔ جعلی دستاویزات پیش کر کے شریف خاندان عدالت کا قیمتی وقت ضائع کر رہا ہے۔ وزیر اعظم دل بڑا کر کے اقتدار کی قربانی دے کر اپنی پارٹی کو بچائیں ورنہ وزیر اعظم نہ اپنی کرسی بچا سکیں گے اور نہ ہی پارٹی کو بچا سکیں گے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیس میں پہلے دن سے ہی جواب نہیں دیئے جا رہے ، حکومت حیلے بہانے اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کیس کو طول دینا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم اور ان کے وکلا کے پاس کوئی ثبوت یا دستاویزات موجود ہی نہیں ، اگر ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ کہنے یا دکھانے کو ہوتا تو اب تک وہ عدالت میں وہ دستاویزات پیش کر چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے لیکن تاحال حکومت اس کیس میں کوئی موثر جواب نہیں دے سکی۔ حکمران جماعت قومی ایشوز کی بجائے ذاتیات کا دفاع کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی دعوے دار حکومتی جماعت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ن لیگیوں کو وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ وزیر اعظم کے مستعفی ہونے سے پاکستان انتشار، انارکی اور سیاسی محاذ آرائی جیسی صورتحال سے باہر نکل آئے گا

متعلقہ عنوان :