بابر اعوان کی سینیٹر شپ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والے سینٹ کی نشست پرانتخابات 8 اگست ہوں گے

جمعرات 20 جولائی 2017 22:05

بابر اعوان کی سینیٹر شپ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والے سینٹ کی نشست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر بابر اعوان کی سینیٹر شپ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والے سینٹ کی نشست پر 8 اگست کو انتخابات ہونگے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق 25 جولائی کو سینٹ کی اس خالی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے 27 اگست کو وصول کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کا عمل کیا جائیگا 31 جولائی کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جائینگے جبکہ 3 اگست کو سینٹ کے الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی جس کے بعد 8 اگست کی صبح 9 بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں مذکورہ نشست پر الیکشن ہوگا واضح رہے کہ اس الیکشن پر کامیاب ہونے والے کسی بھی امیدوار کو 37 ووٹ درکار ہوں۔

متعلقہ عنوان :