نوشین حامد نے پابندی کے باوجود گاڑیاں خریدنے کی اجازت دینے کیخلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 20 جولائی 2017 22:02

نوشین حامد نے پابندی کے باوجود گاڑیاں خریدنے کی اجازت دینے کیخلاف تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستا ن تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے سرکاری سطح پر گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باوجود گاڑیاں خریدنے کی اجازت دینے کیخلاف ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 60 کروڑ روپے کی لاگت سرکاری اداروں کے افسران کیلئے 520 گاڑیاں خرید رہی ہے حالانکہ پنجاب حکومت نے خود ہی ان گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔