حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بناء پر دنیا کے 245 ممالک میں پاکستان کرپشن میں پہلے نمبر وں پرمتمکن ہی:سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:02

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بناء پر دنیا کے 245 ممالک میں پاکستان کرپشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جعلی اور خود ساختہ دستاویزات عدالت میں پیش کر کے شریف خاندان نے خود اپنے لئے کنواں کھودا ہے وزیر اعظم پانامہ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر آنا ممکن نہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے رضا کارانہ طور پر علیحدہ ہو جائیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بناء پر دنیا کے 245 ممالک میں پاکستان کرپشن میں پہلے نمبر وں پرمتمکن ہے جب کہ تعلیم ، صحت اور عوام کی خوشحالی کے اعتبار سے وہ آخری نمبروں پر کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے دعوے کئے لیکن حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفر رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ میں کمی ہو ئی اور نہ ہی مہنگا ئی کو کنٹرول کیا جا سکا۔ حکمران صرف اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کی فکر نہ کریں یہ عارضی ہوتی ہے حکمرانوں کو فوری طور پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :